اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش دہشتگردوں کے زير قبضہ شہر موصل میں چالیس ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلئے جانےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اكبر الدين نے صحافیوں کو بتایا کہ موصل میں چالیس ہندوستانیوں سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ترجمان نے بتایا کہ عراق میں ہندوستان کے سابق سفیر سریش ریڈی کو بغداد بھیجا جا رہا ہے۔ اكبر الدين نے کہا کہ ابھی اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ موسل میں ہندوستانی شہریوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ان کے اغوا کی قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی. ترجمان نے بتایا کہ سابق سفیر بغداد جا کر ہندوستانی سفارت خانے سے تعاون کریں گے جو تشدد کا شکار علاقے میں ہندوستانی شہریوں کی مدد میں مصروف ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں پر دہشتگردوں کا کنٹرول ہوگیا ہے وہاں ایک سو بیس ہندوستانی شہری ہیں جنھیں ہندوستانی سفارتخانہ باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲